Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی دوبارہ ونڈے کے نمبر ایک بیٹسمین

کوہلی دوبارہ ونڈے کے نمبر ایک بیٹسمین

لندن۔ 13جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے آج آئی سی سی کی ونڈے درجہ بندی میں دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرلیا ہے جیسا کہ چمپینس ٹرافی کے پہلے مرحلے کے اختتام پر نئی درجہ بندی جاری کی گئی ہے۔ کوہلی جنہوں نے چمپینس ٹرافی کا آغاز عالمی نمبر ایک جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلرس کے بعد 22 نشانات کے فرق سے کیا تھا، لیکن ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہرے کے ذریعہ وہ 25 فروری سے نمبر ایک مقام پر فائز ڈی ویلرس سے یہ مقام حاصل کرلیا ہے۔ کوہلی نے پاکستان کے خلاف 81 اور جنوبی افریقہ کے خلاف 76 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی ہیں۔

ڈوپلیسی نے اپنی غلطی مان لی عوام سے معافی
اوول۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی بیٹسمین فاف ڈوپلیسی نے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر اپنی عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف میچ میں ڈی ویلیئرز کا رن آؤٹ ہونا میری غلطی تھی۔ انہوں نے کہا بلاشبہ ڈی ویلیئرز عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں وہ اچھے موڈ میں نظر آ رہے تھے اور ان کا اس وقت رن آؤٹ ہونا جب ٹیم بحران کا شکار تھی یقینی طور پر بہت بڑا نقصان تھا اور میں اس کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT