Saturday , November 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی رول ماڈل : بابر

کوہلی رول ماڈل : بابر

دبئی۔6 نومبر(سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے نوجوان اوپنر بابر اعظم نے ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کی پیروی کا عزم ظاہر کیا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ مجھے کوہلی کا اعتماد، توازن اور بولر کو پڑھ کر اس کے خلاف شاٹ کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے خصوصاً وہ جس اعتماد کے ساتھ کریز پر آتے ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں بابر اعظم نے کھیل کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ان سے قبل یہ ریکارڈ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 27 اننگز میں ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ بابر نے 26 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ 24سالہ بابر نے میچ میں 58گیندوں پر 79رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کیا۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ کوہلی میں رنز کی بھوک ہے اور اگر وہ ایک میچ میں سنچری اسکور کرتے ہیں تو اگلے میچ میں ایسے میدان میں اترتے ہیں جیسے انہوں نے گزشتہ اننگز میں کچھ کیا ہی نہ ہو۔ بابرنے تسلیم کیا کہ ان کے ذہن میں کوہلی کا ریکارڈ تھا لیکن اس کے باوجود وہ ٹیم کیلئے کھیلنے کا ذہن بنالیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT