Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی سرفہرست ونڈے انٹرنیشنل بیٹسمین

کوہلی سرفہرست ونڈے انٹرنیشنل بیٹسمین

دبئی۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ویراٹ کوہلی تازہ آئی سی سی رینکنگ میں ونڈے انٹرنیشنل شعبہ میں سرفہرست بیٹسمین قرار دیئے گئے ہیں۔ ایشیا کپ کے اختتام کے بعد جاری کردہ تازہ رینکنگ میں کوہلی نے نمبر ایک پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ کوہلی جس وقت ایشیا کپ میں کھیل رہے تھے، وہ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرس سے 2 پوائنٹس پیچھے تھے

دبئی۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ویراٹ کوہلی تازہ آئی سی سی رینکنگ میں ونڈے انٹرنیشنل شعبہ میں سرفہرست بیٹسمین قرار دیئے گئے ہیں۔ ایشیا کپ کے اختتام کے بعد جاری کردہ تازہ رینکنگ میں کوہلی نے نمبر ایک پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ کوہلی جس وقت ایشیا کپ میں کھیل رہے تھے، وہ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرس سے 2 پوائنٹس پیچھے تھے۔ انہوں نے اس ٹورنمنٹ میں 3 اننگز میں 189 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کے خلاف 136 رنز اسکور کئے۔ اس طرح انہیں جملہ 12 ریٹنگ پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں

اور وہ جنوبی افریقہ کے ونڈے کپتان سے آگے نکل گئے جن کے 9 پوائنٹس ہے۔ 136 رنز کی اننگز کے ساتھ ہی کوہلی نے کریر کی سب سے زیادہ ریٹنگ 886 بھی حاصل کی لیکن سری لنکا کے خلاف 48 رنز اور پاکستان کے خلاف 5 رنز اسکور کرنے کے بعد ان کی ریٹنگ 881 ہوگئی ہے۔ انہوں نے افغانستان کے خلاف بیٹنگ نہیں کی تھی۔ کوہلی کو اس سے پہلے جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز سے قبل نمبر ایک پوزیشن حاصل تھی۔ دیگر ہندوستانی بیٹسمین جو رینکنگ میں شامل ہیں، ان میں شکھر دھون آٹھویں مقام پر، روہت شرما 22 ویں اور رویندر جڈیجہ 50 ویں مقام پر ہیں۔ ان تینوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ ایشیا کپ میں بہترین بیٹنگ کے مظاہرہ کی وجہ سے کھلاڑیوں کا موقف کافی بہتر ہوا۔ سری لنکا کے لہیرو تھریمنے جنہیں پلیر آف دی ٹورنمنٹ قرار دیا گیا ہے، ان کی ریٹنگ میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر نے 29 مقامات سے آگے نکلتے ہوئے کریر کا بہترین 39 واں موقف حاصل کرلیا۔ونڈے انٹرنیشنل بولرس کی رینکنگ میں ہندوستانی اسپنرس رویندر جڈیجہ اور روی چندرن اشون سب سے زیادہ کامیاب رہے

اور انہوں نے ٹاپ 20 میں جگہ حاصل کرلی۔ جڈیجہ کو 4 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ پانچواں مقام ملا جنہوں نے چار میچس میں 7 وکٹس حاصل کئے تھے۔ اشون نے سیریز میں 9 وکٹس لئے اور وہ بھی 7 درجہ اوپر پہونچتے ہوئے چوتھے مقام پر آگئے۔ امیت مشرا کو بھی پانچ درجوں کا فائدہ ہوا اور وہ 36 ویں مقام پر پہونچ گئے ہیں۔ اس دوران ہندوستانی ٹیم کی نمبر 2 پوزیشن پر برقراری فی الحال یقینی ہے۔ آئی سی سی ونڈے انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں یکم اپریل کی تاریخ تک ہندوستان کو نمبر 2 مقام ہی رہے گا۔ ہندوستان نے 113 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ تیسرے مقام پر موجود سری لنکا سے یہ صرف ایک مقام آگے ہے۔ رینکنگ کے جدول میں اس کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور تمام ٹیموں کا وہی موقف ہے۔ آسٹریلیا نمبر ایک مقام حاصل کئے ہوئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT