Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی سنچری سے محروم ، ہندوستان 252 پر آل آوٹ

کوہلی سنچری سے محروم ، ہندوستان 252 پر آل آوٹ

کولکتہ۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام )کپتان ویراٹ کوہلی(92) اپنی31 ویں ونڈے سنچری سے محض آٹھ رن سے چوک گئے اور ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میں یہاں ایڈن گارڈن میں50 اوور میں252 رنزکا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔ہندستان کی اننگزکے47.3 اوور میں بارش ہوئی، اس وقت آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا19 اور بھونیشورکمار18 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔کھیل کچھ وقت بعد شروع ہوا اور ہندستان نے آخری گیند پر پہنچتے پہنچتے باقی چار وکٹ گنوادئے اور اس کی اننگز252 رنز پر سمٹ گئی۔کوہلی نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا48 ویں اوور میں ہندستانی اننگز میں بارش ہوئی ۔کوہلی نے107 گیندوں میں92 رنز بنائے جس میں انہوں نے آٹھ چوکے لگائے ۔ یہ ان کی سنچری سے آٹھ رنز دور رہ گئی جس میں تیز بولر ناتھن کولٹر نائل نے ان کا وکٹ حاصل کیا ۔ اوپنر روہت شرما (7) کے 19 رنز کے آوٹ ہونے کے بعدکوہلی نے دوسری وکٹ کیلئے اوپنر اجنکیا رہانے(55) کے ساتھ102 رنز کی شراکت کی۔رہانے نے آؤٹ ہونے سے پہلے 64گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 55رنز بنائے ۔ منیش پانڈے (تین) کوایشٹن ایڈگر نے بولڈکیا ۔پانڈے مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہے ۔ ان کا وکٹ131 کے اسکور پرگرا۔کوہلی نے پھر چوتھے وکٹ کے لئے کیدار جادھو (24) کے ساتھ 55 رنز کی شراکت کی۔ہندستان36 ویں اوور میں تین وکٹ پر186 رنز کی مضبوط حالت میں تھا ، لیکن پھر وہ20 رنز کے دوران کیدار ، کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کے وکٹ گنوادئے ۔کولٹر نائل نے کیدار اور کوہلی کو جبکہ کین رچرڈسن نے دھونی کو اپنا شکار بنایا ۔کیدار نے24 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔پچھلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے دھونی اس بار صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT