Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی نے درجہ بندی کے نشانات میں لارا کا ریکارڈ توڑدیا

کوہلی نے درجہ بندی کے نشانات میں لارا کا ریکارڈ توڑدیا

دبئی۔29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے جنوبی ا فریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی آل ٹائم بہترین درجہ بندی کی فہرست میں سابق ویسٹ انڈیز کپتان برائن لارا کو اس ریکارڈ سے محروم کردیا ہے۔ کوہلی کے اس وقت درجہ بندی کے نشانات 912 ہوگئے ہیں جس کی بدولت وہ بہترین 31کھلاڑیوں کی فہرست میں26 ویں مقام پر فائز ہوگئے۔ یاد رہے کہ برائن لارا کے نشانات 911ہیں۔ آسٹریلیا کے سر ڈان براڈ مین آل ٹائم بسٹ بیٹسمینوں کی فہرست میں 961 نشانات کے ساتھ پہلے مقام کا ریکارڈ اپنے رکھتے ہیں۔ کوہلی جون میں افغانستان کیخلاف واحد ٹسٹ یا اگست ستمبرمیں انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ کی سیریز میں پانچ نشانات حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر کو بھی ان کی جگہ سے محروم کر سکتے ہیں جو 916 نشانات کے ساتھ23 ویں مقام پر قابض ہیں۔ جاری نئی ٹسٹ درجہ بندی کے مطابق ہاشم آملہ نے ایک درجہ بہتری سے ساتواں مقام حاصل کرلیا۔ اسٹیون اسمتھ کی حکمرانی کو چیلنج نہیں کیا جاسکا۔ ڈین ایلگر دو درجے ترقی کی بدولت بارہویں نمبر پر فائز ہوئے۔ اجنکیا رہانے پانچ اور شان مارش نے ایک درجہ بہتری سے مشتر کہ طور پر 18ویں مقام حاصل کرلیا ہے۔ لوکیش راہول نے دو درجے تنزلی سے 20ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ بولنگ میں جیمز اینڈرسن پہلے مقام پر ہیں۔ مورنی مورکل دو درجے ترقی کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے۔ نیتھن لیون اور مچل اسٹارک کو ایک درجہ تنزلی سے مشترکہ طور پر10ویں مقام پر جانا پڑا۔ ٹرینٹ بولٹ ایک درجہ ترقی کی بدولت 12ویں مقام پر آگئے۔ ڈیل اسٹین کی ایک درجہ تنزلی سے 13واں مقام ہوگا ہے۔ محمد سمیع دو درجے ترقی کے ساتھ 15ویں نمبر پر آگئے۔ اسٹوارٹ براڈ اور ٹم ساؤتھی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب 16اور 17ویں مقام پر ہیں۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن نمبرایک مقام پر برقرار ہیں۔ رویندر جڈیجہ دوسری اور روی چندرن اشوین تیسرے مقام پر موجود ہیں۔ٹسٹ ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں ہندوستان بدستور پہلے نمبر پر فائز ہے اور جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT