Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی نے میسی کو شکست دی،فیڈرر ہنوز نمبرون

کوہلی نے میسی کو شکست دی،فیڈرر ہنوز نمبرون

نئی دہلی۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اپنے کیریئر میں مسلسل کامیابیاں حاصل کررہے ہیں اورنئی کامیابی یہ ہے کہ انہوں نے ’’برانڈ ویلیو‘‘کے معاملے میں ارجنٹینا کے اسٹار فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کو پیچھے دھکیل دیا ہے ۔28 سالہ کوہلی کھیل کے تینوں فارمیٹس میں کامیاب رہے اور کپتانی سنبھالنے کے بعد اپنی قیادت میں ٹیم کو بہت آگے لے گئے ہیں ۔ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی اور کوہلی کی اسپانسرشپ سے کمائی میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔فوربس کی جانب سے جاری فہرست میں دنیا کے سرفہرست دس سب سے زیادہ برانڈ ویلیو رکھنے والے کھلاڑیوں میں کوہلی ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی نویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر پہلے مقام پر ہیں۔کسی بھی کھلاڑی کے لئے اس کی برانڈ ویلیو میں اس کی تنخواہ، بونس، اور سرمایہ کاری سے ہونے والی کمائی شامل نہیں ہوتی ہے ۔کوہلی کے اشتہارات ، اسپانسرشپ وغیرہ سے ہونے والی آمدنی نہ صرف میسی بلکہ گولفر روری میکلرائے ،گولڈن اسٹیٹ واریئرس کے اسٹیفن کری سے بھی زیادہ ہے ۔ کوہلی1.45 کروڑ ڈالرس کی آمدنی کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں سرفہرست فیڈرر 3.72 کروڑ ڈالر، لیبران جیمز3.34 کروڑ، یوسین بولٹ2.7 کروڑ، کرسٹیانورونالڈو (2.15)، فل مکلسن (1.96)، ٹائیگر ووڈس .66 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔ہندوستانی کپتان نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے کے ساتھ اپنے 200 بین الاقوامی ونڈے بھی پورے کر لئے ہیں جس میں انہوں نے31 ویں سنچری بناتے ہوئے سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑدیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی رواں برس ونڈے میچوںمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT