Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی نے پریمیر فوتسل کی ٹیلنٹ کھوج کا آغاز کیا

کوہلی نے پریمیر فوتسل کی ٹیلنٹ کھوج کا آغاز کیا

بنگلور ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پریمیر لیگ فوتسل لیگ ایمبسیڈر ویراٹ کوہلی نے آج ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ کو لانچ کیا تاکہ ٹاپ لوکل ٹیلنٹ کو کھوجا جاسکے جو دنیا کی اولین ملٹی نیشنل فوتسل لیگ کے یہاں افتتاحی سیزن میں کھیلے گا۔ ’پریمیر فوتسل لانچ پیاڈ‘ کے عنوان سے یہ ٹیلنٹ ہنٹ ممبئی میں 26 مئی کو شروع ہوگی، اور ملک بھر کے سات دیگر شہروں میں منعقد ہوکر 21 جون کو نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس مہم کے تحت جملہ 40 کھلاڑی (ہر شہر سے پانچ) منتخب کئے جائیں گے جو اس لیگ میں اپنے آبائی شہروں کی نمائندگی کریں گے۔ فوتسل ساکر کی تبدیل شدہ شکل ہے جس میں ہر ٹیم سے پانچ کھلاڑی نسبتاً چھوٹے اور خاص نوعیت کے انڈور گراؤنڈ میں کھیلتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT