Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی نے گواسکر، براڈمین اور کلارک کو پیچھے چھوڑ دیا

کوہلی نے گواسکر، براڈمین اور کلارک کو پیچھے چھوڑ دیا

ہندوستانی کپتان کے ایک ہی دن میں کئی قومی و بین الاقوامی ریکارڈس
ناگپور۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے تیسرے دن اپنی دھواں دار بیٹنگ کے ساتھ ریکارڈ توڑنے کی جارحانہ مہم پر ٹوٹ پڑے اور طویل ترین فورمیٹ میں اپنی 19 ویں سنچری مکمل کرے۔ کوہلی کی طرف سے آج بتائے گئے اہم ریکارڈس میں سب سے نمایاں بحیثیت کپتان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ یعنی 10 انٹرنیشنل سنچریز ہیں۔ ان میں 2017ء کے دوران بنائی گئی 6 ونڈے انٹرنیشنل اور 4 ٹسٹ سنچریز شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے دو مرتبہ کپتان رہ چکے رکی پونٹنگ 2005ء اور 2006ء کے دوران دو فورمیٹس میں 9 سنچریز بناچکے تھے جبکہ جنوبی آفریقہ کے سابق کپتان گریم اِسمتھ نے بھی اپنے کھانے میں 9 انٹرنیشنل سنچریز کا اضافہ کیا تھا۔ قومی محاذ پر بھی کوہلی اب سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔ مختلف فورمیٹس میں 12 سنچریز بناتے ہوئے سنیل گواسکر کی 11 سنچریز کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔ ٹسٹ میں کم سے کم 10 سنچریوں کے ساتھ بحیثیت انٹرنیشنل کپتان ان کی بہترین شرح ہے جو سَر ڈان براڈمین اور مائیکل کلارک سے بھی بہتر ہے۔ 31 ٹسٹس میں جہاں کوہلی کپتان تھے، 16 مرتبہ 50 رنز نصف سنچری کے نشانہ کو عبور کیا اور 12 موقعوں پر انہیں (نصف سنچریوں کو) تین ہندسوں (100) میں تبدیل کیا جس کے نتیجہ میں ان کے رنوں کی شرح تبدیلی میں 75% تک بھاری اضافہ ہوا ہے۔ 50 سے زائد رنز تبدیلی کے معاملے میں براڈمین اور کلارک دونوں ہی کی شرح 66.66% ہے۔ بحیثیت کپتان کوہلی کو آج ہی پانچ مختلف ممالک کے خلاف 5 ڈبل سنچریز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ جس کے ساتھ ہی لیکن سچن ٹنڈولکر اور ویریندر سہواگ سے ایک ڈبل سنچری پیچھے ہیں۔ بحیثیت کپتان یہ دونوں کھلاڑی فی کس 6 ڈبل سنچریز بنائے تھے۔ کوہلی، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچریز بنائے ہیں اور ٹسٹ کرکٹ میں ان کے 5,000 رنز کی تکمیل میں اب صرف 25 رنز کی کمی رہ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT