Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی نے گوگل پر دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

کوہلی نے گوگل پر دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بیرونی ممالک کے حالیہ دوروں پر ہندوستانی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں اور تنازعات کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے مستقل کپتان مہندر سنگھ دھونی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے اور کرکٹ شائقین نے ویراٹ کوہلی کی شکل میں اپنا نیا ہیرو ڈھونڈ لیا ہے۔ ایشیاء کپ سے عین قبل مہیندر سنگھ دھونی کی ٹورنمنٹ سے دستبرداری اور و

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بیرونی ممالک کے حالیہ دوروں پر ہندوستانی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں اور تنازعات کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے مستقل کپتان مہندر سنگھ دھونی کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے اور کرکٹ شائقین نے ویراٹ کوہلی کی شکل میں اپنا نیا ہیرو ڈھونڈ لیا ہے۔ ایشیاء کپ سے عین قبل مہیندر سنگھ دھونی کی ٹورنمنٹ سے دستبرداری اور ویراٹ کوہلی کو کپتان بنائے جانے کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے گوگل پر ڈھونڈے جانے والے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی دوڑ میں کوہلی نے دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 2013ء میں ویراٹ کوہلی نے پہلے ہی اشتہارات کی دوڑ میں دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گوگل پر پسندیدہ کھلاڑی کو تلاش کرنے کے معاملہ میں ہندوستانی ٹیم کے سابق ماسٹر کھلاڑی سچن تنڈولکر ہنوز پہلے مقام پر موجود ہیں جبکہ دھونی کو آن لائن سرچ میں ویراٹ کوہلی نے پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کی ایک وجہ ماہ فبروری میں نیوزی لینڈ کے دورہ پر جب یہ خبر منظرعام پر آئی ہے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کوہلی تعطیلات منا رہی ہے، اس کے بعد شائقین نے اس جوڑی کو گوگل پر بہت تلاش کیا۔ گوگل میں سب سے زیادہ تلاش کئے جانے والے کھلاڑی کی فہرست میں نمبر 3 پر یوراج سنگھ موجود ہیں۔ دریں اثناء کوہلی کو مغربی بنگال، مہاراشٹرا اور کرناٹک سے جبکہ دھونی کو ٹاملناڈو، کیرالا اور مغربی بنگال سے بہت زیادہ تلاش کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT