Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی پر 25 فیصد جرمانہ اور ایک منفی نشان

کوہلی پر 25 فیصد جرمانہ اور ایک منفی نشان

سنچورین۔17 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) امپائر کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ویراٹ کوہلی کو جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ہندوستانی کپتان نے آؤٹ فیلڈ گیلا ہونے کی شنوائی نہ ہونے پر گیند کو گراؤنڈ پر دے مارا تھا۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین ٹسٹ میں میزبان ٹیم کی دوسری اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، کچھ دیر بعد امپائرز نے کھیل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تو ہندوستانی کپتان نے میدان گیلا ہونے کی وجہ سے بار بار امپائر مائیکل گف سے شکایت کی اور شنوائی نہ ہونے پر گیند کو غصے میں زمین پر دے مارا۔ بعد ازاں خراب روشنی کے باعث کھیل روکنے پر بھی کوہلی برہمی کا اظہار کیا۔آئی سی سی نے انہیں لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ کوہلی کے کھاتے میں ایک منفی نشان بھی شامل کیا گیا ہے۔ کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ہے۔

TOPPOPULARRECENT