Sunday , April 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کا پاکستان میں سنچری بنانا آسان نہیں

کوہلی کا پاکستان میں سنچری بنانا آسان نہیں

پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ہندوستانی کپتان پر بڑا بیان
سڈنی۔ 6 فروری (سیاست نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ، ہندوستانی ٹیم کے کپتان و جارح بلے باز ویراٹ کوہلی کے بارے میں کہا ہے کہ ویراٹ کا پاکستان میں سنچری اسکور کرنا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہندوستانی کپتان بہترین بلے باز ہیں لیکن پاکستانی گیند باز اپنے ہوم گراؤنڈ پر ان کے خلاف مشکلات کھڑی کردیں گے۔ معلوم ہو کہ ہندوستانی کپتان نے جنوبی آفریقہ کے خلاف اپنے کیریئر کی 33 ویں ونڈے سنچری کے ساتھ سچن تنڈولکر اور سنت جئے سوریہ کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے جوکہ آئی سی سی کے 9 رکن ممالک کے خلاف ان کی سرزمین پر سنچری اسکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ویراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں 54 سنچریاں بناکر آل ٹائم کرکٹرس میں پانچویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں، لیکن ابھی تک انہیں پاکستانی سرزمین پر سنچری بنانے کا موقع نہیں ملا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم آخری مرتبہ پاکستانی سرزمین پر 2005-06ء میں کھیلی تھی۔ کیویز کے خلاف سیریز کے بعد آسٹریلیا میں چھٹیاں بنانے والیل مکی آرتھر نے مستقبل میں ویراٹ کوہلی کی پاکستان میں سنچری کے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویراٹ بہترین بلے باز ہیں لیکن ان (پاکستان) کی ٹیم ہندوستانی کپتان کی پاکستان میں سنچری بنانے کو دشوار کردیں گے۔

TOPPOPULARRECENT