Sunday , February 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کو آرام ، روہت شرما کارگذار کپتان

کوہلی کو آرام ، روہت شرما کارگذار کپتان

نئی دہلی۔27 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹروں نے مسلسل کرکٹ کھیل رہے کپتان ویراٹ کوہلی کو سری لنکا کے خلاف ونڈے سریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اوپنر روہت شرما کو کارگذارکپتان بنایا ہے ۔کوہلی گزشتہ کافی عرصے سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ ہندوستان کے جنوبی افریقہ کے آئندہ مشکل دورے پیش نظر سلیکٹرس نے کوہلی کو ونڈے سریز سے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔سری لنکا کیخلاف تین میچوں کی سیریز 10 دسمبر کو شروع ہوگی ۔کوہلی سری لنکا کے خلاف دہلی ٹسٹ میں ہندوستان کی کپتانی سنبھالیں گے ۔ ہندوستان نے ناگپور میں دوسرے ٹسٹ میں کامیابی کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔اوپنر شکھر دھون کو دہلی میں ان کے گھریلو میدان میں دو دسمبر سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹسٹ کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز کے لئے آف اسپنر روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا۔اشون اور جڈیجہ سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے باہر رہے ہیں اور اب انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی واپسی کا موقع نہیں ملا ہے ۔ ٹسٹ ٹیم ۔کوہلی(کپتان)، مرلی وجے ، لوکیش راہول، شکھر دھون، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، روہت شرما، وردھمان ساہا (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع، امیش یادو ، ایشانت شرما، وجے شنکر۔ونڈے ٹیم : روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون، اجنکیا رہانے ، شریس ایر، منیش پانڈے ،کیدار جادھو، دنیش کارتک، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، پٹیل، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، جسپریت بمراہ، بھونیشور کماراور سدھارتھ کول۔

TOPPOPULARRECENT