Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کو دھونی سے سیکھنے کی ضرورت اسٹیو وا کا تاثر

کوہلی کو دھونی سے سیکھنے کی ضرورت اسٹیو وا کا تاثر

شنگھائی ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے ورلڈکپ جیتنے والے کپتان اسٹیو وا کا احسا س ہے کہ ہندوستانی اسٹار ویراٹ کوہلی کو ایم ایس دھونی سے کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بحیثیت کپتان اپنے جذبات کو بہتر طورپر قابو میں رکھ سکیں، جو خود اُن کے کیرئیر کیلئے مفید رہے گا ۔ کوہلی نے ٹسٹ کپتانی کی باگ ڈور دھونی سے حاصل کی ہے ، جنھوں نے

شنگھائی ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے ورلڈکپ جیتنے والے کپتان اسٹیو وا کا احسا س ہے کہ ہندوستانی اسٹار ویراٹ کوہلی کو ایم ایس دھونی سے کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بحیثیت کپتان اپنے جذبات کو بہتر طورپر قابو میں رکھ سکیں، جو خود اُن کے کیرئیر کیلئے مفید رہے گا ۔ کوہلی نے ٹسٹ کپتانی کی باگ ڈور دھونی سے حاصل کی ہے ، جنھوں نے ڈسمبر میں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹسٹ کے بعد یکایک طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا محض چوتھا و آخری میچ ڈرا کرپائی جبکہ سیریز 0-2 سے ہاری ۔ وا کی رائے ہے کہ نوجوان لیڈر کو سیکھنے کیلئے بہت کچھ باتیں ملیں گی۔ انھوں نے کہا کہ کوہلی کو سوجھ بوجھ اور دانشمندی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ۔ انھیں حالیہ ورلڈ کپ میں چند مسائل کا سامنا رہا ، وہ کچھ زیادہ پرجوش ، کچھ زیادہ جذباتی ، کچھ زیادہ شخصی انداز اختیار کرجاتے ہیں۔ کپتان کے طورپر آپ کو کچھ مختلف انداز اختیار کرنا پڑیگا۔

TOPPOPULARRECENT