Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کو سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

کوہلی کو سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

 

l اسمتھ کے نام سال کے بہترین ٹسٹ کھلاڑی کا ایوارڈ
l حسن علی سال کے بہترین ابھرتے کرکٹر بنے
l افغانستان کے راشد خان بھی ایوارڈ کی فہرست میں شامل

دبئی۔18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے جس میںہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آئی سی سی سرگیری سوبرز ٹرافی اور ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کو بہترین لمحہ قرار دیا گیا ہے جبکہ حسن علی ابھرتے کھلاڑیوں کے زمرے میں بہترین کھلاڑی قراردیے گئے ہیں نیز افغانستان کے راشد خان کو بہترین اسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔سال کے بہترین اور ونڈے کرکٹ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے کوہلی نے سال میں 76 کی اوسط سے 6 سنچریاں بنائیں اور 202 ونڈے میچوں میں 55.74 کی اوسط سے بیٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ آئی سی سی ٹسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، انہوں نے 16 ٹسٹ میچز میں 1875 رنز اسکور کئے۔جنوبی افریقہ کے ایراسمس نے مسلسل دوسرے سال بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ ہندوستان کے یوزویندرا چہل کو ٹی 20 کی بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا۔آئی سی سی نے ٹسٹ اور ونڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھی کوہلی کو ہی مقرر کیا ہے۔ ٹسٹ ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں جب کہ ونڈے ٹیم آف دی ایئر میں بابر اعظم اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی کی ٹسٹ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے کوائنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، کگیسو رابادا، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، مچل اسٹارک، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن جب کہ ہندوستانی کپتانکوہلی، چتیشور پجارا اور روی چندرن اشون کو شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ونڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور ٹرینٹ بولٹ، پاکستان کے بابر اعظم اور حسن علی،ہندوستان کے روہت شرما، کوہلی اور جسپریت بمرا، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور کوائنٹن ڈی کوک، انگلینڈ کے بین اسٹوک اور افغانستان سے راشد خان کو شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT