Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کو نمبر 5 پر بیٹنگ کروایا جائے : گواسکر

کوہلی کو نمبر 5 پر بیٹنگ کروایا جائے : گواسکر

کوچی۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ہندوستانی ٹیم انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ ناقص فام کا شکار ویراٹ کوہلی کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہوئے نمبر 5 پر بیٹنگ کیلئے روانہ کریں۔ گواسکر کے بموجب ویراٹ کوہلی کا ناقص فام ہندوستان کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ این ڈی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران گوا

کوچی۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ہندوستانی ٹیم انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ ناقص فام کا شکار ویراٹ کوہلی کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہوئے نمبر 5 پر بیٹنگ کیلئے روانہ کریں۔ گواسکر کے بموجب ویراٹ کوہلی کا ناقص فام ہندوستان کیلئے تشویش کا باعث ہے۔ این ڈی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران گواسکر نے کہا کہ کوہلی کا مسئلہ سوئنگ لیتی گیند اور آف اسٹمپ پر پڑنے والی گیند کو کھیلنے میں دشواری ہے جس کی وجہ سے وہ مسلسل ناکام ہورہے ہیں۔ لہٰذا ٹیم انتظامیہ کو چاہئے کہ کوہلی کو نمبر 3 کی بجائے نمبر 5 پر بیٹنگ کیلئے روانہ کریں۔ یاد رہے کوچی میں بھی کوہلی دو رنز بنا کر سلپ میں آوٹ ہوئے۔

بورڈ کا ویسٹ انڈیز کے
کھلاڑیوں سے اظہارتشکر
سینٹ جانس ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) نے اپنے کھلاڑیوں سے اظہارتشکر کرنے کے علاوہ ڈیون براوو کی زیرقیادت ٹیم جس نے ہندوستان کو سیریز کے افتتاحی مقابلہ میں شکست دی ہے، اسے اس کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے۔ بورڈ نے مبارکبادی کے پیغام میں کہا ہیکہ مسائل کے باوجود کھلاڑیوں نے پیشہ ورانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک شاندار کامیابی حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT