Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کھیل رتن اور رہانے ارجن ایوارڈ کیلئے نامزد

کوہلی کھیل رتن اور رہانے ارجن ایوارڈ کیلئے نامزد

نئی دہلی۔4مئی (سیاست ڈاٹ کام )بی سی سی آئی  نے ہندوستانی ٹسٹ کپتان ویرات کوہلی کو کھیلوں کے سب سے بڑے اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن کیلئے نامزد کردیا ہے جبکہ ممبئی کے کرکٹر اجنکیا رہانے کو ارجن ایوارڈ کیلئے نامزدگی ملی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ان کی ملک اور بیرون ملک عمدہ کارکردگی کے سبب ان ایوارڈز کا مستحق سمجھا گیا ہے۔
بنگلہ دیش میں بھی ڈے؍ نائٹ ٹسٹ کی تیاریاں
ڈھاکہ ۔4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش میں بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچوں کیلئے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو  ناظم الدین چوہدری کے مطابق آئندہ سیزن میں کچھ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچز بھی مصنوعی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو رواں سال دسمبر میں ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی اور دوسرے ممالک کی طرح بنگلہ دیش میں بھی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT