کوہلی کی بدزبانی ، آئی سی سی سے شکایت

پرتھ ؍ نئی دہلی ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی کی ایک ہندوستانی جرنلسٹ سے بدزبانی کے بارے میں تنازعہ کسی طرح تھم نہیں رہا ہے حالانکہ آج ٹیم انتظامیہ نے اسے غیراہم قرار دینے کی کوششیں کیں مگر اس معاملے کے تعلق سے آئی سی سی اور بی سی سی آئی سے شکایات کی جارہی ہیں۔ بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ غلط فہمی کا معاملہ ہے ا

پرتھ ؍ نئی دہلی ، 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی کی ایک ہندوستانی جرنلسٹ سے بدزبانی کے بارے میں تنازعہ کسی طرح تھم نہیں رہا ہے حالانکہ آج ٹیم انتظامیہ نے اسے غیراہم قرار دینے کی کوششیں کیں مگر اس معاملے کے تعلق سے آئی سی سی اور بی سی سی آئی سے شکایات کی جارہی ہیں۔ بی سی سی آئی سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ غلط فہمی کا معاملہ ہے اور اس مسئلے کو فوری ختم کردینا چاہئے تاکہ ٹیم اپنی توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز کرسکے۔ تاہم ہندوستان ٹائمز نے جس کے رپورٹر سے کوہلی نے بدزبانی کی، آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے پاس شکایات درج کرائے ہیں۔ ایچ ٹی اسپورٹس ایڈیٹر سکھونت بصرا نے اس کی توثیق کی۔

TOPPOPULARRECENT