Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کی سنچری قابل ستائش:دھونی

کوہلی کی سنچری قابل ستائش:دھونی

چینائی ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی کی اہم مقابلہ میں سنچری پر ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کہا کہ صحیح موقع پر کوہلی نے سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کو کرو یا مرو صورتحال کا سامنا تھا ۔ کوہلی نے شاندار 138 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 299/8 تک پہنچایا اور پھر ہندوستانی ٹیم نے اے بی ڈی ویلیئرس کی شاندار سنچری کے باوجود مہمان ٹیم کو 264/9 تک محدود رکھا۔ دھونی کے بموجب ویراٹ ہمیشہ ہی بہتر مظاہرہ کے خواہاں رہتے ہیں اور وہ جب ایک مرتبہ 60 یا 70 رنز اسکور کرتے ہیں تو اسے سنچری میں تبدیل کرتے ہیں۔ حالانکہ اکثر کھلاڑی 50 سے 60 کے درمیان یا پھر 100 سے 110 کے درمیان نصف سنچری اور سنچری کی چکر میں آؤٹ ہوجاتے ہیں لیکن کوہلی ہمیشہ ایک بہتر شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل کرتے ہیں۔ دھونی نے مزید کہاکہ کوہلی کی جانب سے رنز کیلئے مقامات کی تبدیلی میں فلڈرس پر دباؤ بنائے رکھا۔ دھونی نے سینئر آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی بھی ستائش کی جنہوں نے 50 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT