Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کی ناقص بیٹنگ ،انوشکا پر مداحوں کی تنقید

کوہلی کی ناقص بیٹنگ ،انوشکا پر مداحوں کی تنقید

کیپ ٹاؤن ۔7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی آفریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جلد آؤٹ ہونے پرہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے مداح سخت خفا ہو گئے اور ان کی ناقص پرفارمنس کا ذمیدار ان کی شادی کو قرار دے دیا۔ویراٹ کوہلی جنوبی افریقا کے خلاف چھکے اور چوکے نہیں لگا سکے اور صرف 5رنز ہی بناسکے، میچ دیکھنے ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔کوہلی خراب کارکردگی پر ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ سارا ملبہ انوشکا پر ڈال دیا اور کھل کر دل کی بھڑاس نکالی۔ کسی نے طنز کیا یہ انوشکا شرما کا بیڈ لک ہے، کسی نے کہا سچ تو یہ ہے کہ اس پوری سیریز میں کوہلی کم رن بنائے گا اور برائی انوشکا پر آئے گی۔کوئی بولا کوہلی 5 رنز پر پویلین لوٹ گیا اور انوشکا خوف زدہ ہوگئی۔ کسی نے کہا کہ شادی کے بعد بھی بدشگونی کے سائے دور نہ ہوئے؟۔ایسا پہلا بار نہیں ہوا انوشکا شادی سے پہلے بھی اسٹیڈیم میں کوہلی کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں لیکن اس وقت بھی انوشکا کا جادو چلا اور نہ ہی کوہلی کا بلا چل سکا۔ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں کوہلی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے اسٹیڈیم میں انوشکا کی موجودگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT