Saturday , July 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کی نظریں اب ورلڈ کپ پر مرکوز

کوہلی کی نظریں اب ورلڈ کپ پر مرکوز

نئی دہلی۔15فبروری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کو اسی کی سرزمین پر پہلی مرتبہ شکست دینے کے بعد ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے ورلڈکپ2019 پر اپنی نگاہیں مرکوز کر لی ہے۔ کوہلی کے مطابق ہندوستانی ٹیم ہمیشہ ہی اپنی کارکردگی میں بہتری کی جانب متوجہ رہتی ہے اور جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی کے بعد انہیں یہ حوصلہ مل گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی کامیابی ممکن ہو سکتی ہے کیونکہ انہیں نئی تاریخ رقم کرنے کے بعد فتح کا ایک بلند احساس ہو رہا ہے۔کوہلی نے کہاکہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ خود کو بہتر سے بہتر بنانے کی جستجو میں رہتی ہے۔ اس دورہ کے بعد اب خود کو ورلڈ کپ 2019 کو ذہن میں رکھتے ہوئے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ ونڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے پر ہم کافی خوشی محسوس کررہے ہیں جب کہ تمام کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT