Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کی ویٹوری کو ٹیم انڈیا کا کوچ بنانے کی تجویز

کوہلی کی ویٹوری کو ٹیم انڈیا کا کوچ بنانے کی تجویز

بنگلورو ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور اور ’بگ بیاش‘ کی ٹیم ’برسبین ہیٹ‘ کے ہیڈ کوچ ڈانیل ویٹوری ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی کی جگہ ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ویراٹ کوہلی نے ہیڈ کوچ کیلئے ویٹوری کا نام تجویز کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ماضی میں ہندوستانی ٹیم کے کوچ کی تقرری کپتان کی تجویز پر کی جاتی رہی ہے اور گریگ چیاپل اور گیری کرسٹن کی صورت میں ایسی دو مثالیں موجود ہیں۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ کوہلی نے ویٹوری کو کوچ بنانے کی تجویز پیش کی ہے لیکن ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا بی سی سی آئی سابق کیوی اسپنر کو کوچ بنانے کا سوچ رہا ہے یا نہیں۔ ہندوستان کو جون 2016ء سے مارچ 2017ء کے درمیان 18 ٹسٹ میچز کھیلنے ہیں۔ لہٰذاکوچ کی تقرری کسی بھی وقت کی
جا سکتی ہے۔ ویٹوری نے گزشتہ سال ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا لیکن فوراً بعد انہوں نے بحیثیت کوچ برسبین ہیٹ کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھال لیں جبکہ اس سے قبل ہی وہ 2014ء سے رائل چیلنجرز بنگلور کے کوچنگ پیانل کا حصہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT