Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کی 34 ویں سنچری ، ہندوستان 303/6

کوہلی کی 34 ویں سنچری ، ہندوستان 303/6

Virat Kohli (captain) of India reacts after being dismissed and appeals during the 3rd One Day International match between South Africa and India held at the Newlands Cricket Ground in Cape Town, South Africa on the 7th February 2018 Photo by: Ron Gaunt / BCCI / SPORTZPICS

کیپ ٹاؤن۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کا دورۂ جنوبی آفریقہ پر شاندار فام کا سلسلہ جاری ہے جیسا کہ انہوں نے یہاں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ونڈے میں اپنے کریر کی 34 ویں سنچری اسکور کی حالانکہ جس وقت وہ وکٹ پر پہونچے تھے تو اوپنر روہت شرما (0)، پہلے ہی اوور میں اس وقت پویلین لوٹ گئے تھے جب اسکور بورڈ پر کوئی رن ہی درج نہیں ہوا تھا نیز کوہلی کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ بھی دے دیا تھا۔ اگر ڈی آر ایس کا نتیجہ کوہلی کے خلاف آتا تو وہ اس مقابلے میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے ہوتے جو ہندوستان کیلئے مزید خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔ ابتدائی نقصان کے بعد کوہلی نے اوپنر دھون کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلئے 140 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی جس میں دھون نے تیز رفتار 76 رنز اسکور کئے۔ اس اننگز میں انہوں نے 63 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکے لگائے۔کوہلی نے 159 گیندوں میں 12 چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں ناقابل تسخیر 160 رنز کی اننگز کھیلنے کے علاوہ بھونیشور کمار کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلئے 7.2 اوورس میں غیرمفتوح 67 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کو 300 رنز کا نشانہ عبور کرنے میں کلیدی رول ادا کیا جس میں ربادا کی دو آخری گیندوں میں چھکا اور چوکا بھی شامل ہے۔ ہندوستان کیلئے اجنکیا رہانے (11) ، ہاردک پانڈیا (14) ، مہیندر سنگھ دھونی (10) اور جئے دیو (1) ، کوہلی کا ساتھ نبھانے میں ناکام رہے لیکن کمار نے 19 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز اسکور کرتے ہوئے کپتان کا بہترین ساتھ نبھایا، ورنہ ایک موقع پر 300 رنز کا نشانہ بھی مشکل دکھائی دے رہا تھا۔ میزبان آفریقہ کیلئے جے پی ڈومینی نے 60 رنز کے عوض 2 وکٹس لے کر کامیاب بولر رہے۔

TOPPOPULARRECENT