Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کے احترام میں کمی: ہیلی

کوہلی کے احترام میں کمی: ہیلی

میلبورن ۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر این ہیلی نے کہا ہے کہ ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی کے لئے ان کے پاس بہت احترام تھا لیکن بنگلور ٹسٹ میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں کے خلاف مسلسل فقرے کشی کی وجہ سے انہوں نے اپنا یہ اعزاز کھو دیا ہے۔ہیلی نے کہاکہ وراٹ پر دباؤ صاف نظر آنے لگا ہے۔میں ان کیلئے احترام کھو رہا ہوں۔انہیں اپنے حریف کھلاڑیوں کا زیادہ احترام کرنا چاہیے تھا۔ اسٹیون اسمتھ اور ان کے کھلاڑیوں کے ساتھ انہوں نے جیسا برتاؤاختیار کیا وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ کوہلی کو اپنی میدانی جارحیت کو کم کرنا چاہئے۔وہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں اس سے ان کے ہی کھلاڑیوں پر دباؤ بن رہا ہے۔ آسٹریلیا کیلئے 119 ٹسٹ کھیلنے والے ہیلی نے کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں نے جنہیں دیکھا ان میں کوہلی بہترین بیٹسمین ہیں۔ان کا جذبہ اور مخالف کے خلاف جارحیت ماضی میں اچھی رہی ہے بالخصوص جب وہ کپتان نہیں تھے۔ اس سے ان کی ٹیم ان کے ساتھ چلتی تھی۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب یہ ان کیلئے اچھی نہیں ہے اور کوہلی میں خرابیاں نظر آنے لگی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT