Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کے ساتھ راشد خان وزڈن کرکٹربن گئے

کوہلی کے ساتھ راشد خان وزڈن کرکٹربن گئے

لندن ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے معتبر میگزین وزڈن نے سال کے پانچ بہترین کرکٹرز کا اعلان کردیا۔ فہرست میں پہلی مرتبہ تین خواتین کھلاڑیوںکو جگہ دی گئی ہے۔ ہندوستان کپتان ویراٹ کوہلی اور خواتین ٹیم کی قائد متھالی راج کو سال کے بہترین کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ پانچ کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلینڈ کی ورلڈ کپ فاتح قائد ہیتھر نائٹ، آنیا شرب سول اور نٹالی اسکیورکے ساتھ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ اور ایسیکس کائونٹی کے فاسٹ بولر جیمی پورٹر کو شامل کیا گیا ہے۔ جریدے کے طریقہ کار کے مطابق ملک اور بین الاقوامی کرکٹرز کی انگلش سرزمین پر سال بھر میں کارکردگی جانچ کر فہرست میں جگہ دی جاتی ہے۔ افغانستان کے اسپنر راشد خان پہلی مرتبہ متعارف کروائے گئے ٹی 20 زمرے میں بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔یاد رہے افغانستان کے ابھرتے نوجوان بولر نے آئی سی سی کی درجہ بندی میں بھی حالیہ دنوں میں پہلا مقام حاصل کیا ہے جو ٹیم کی شاندار کارکردگی کا ایک اور ثبوت ہے۔

TOPPOPULARRECENT