Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کے پاس کنگولی کا ریکارڈ توڑنے کا موقع

کوہلی کے پاس کنگولی کا ریکارڈ توڑنے کا موقع

نئی دہلی۔14نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی تقریبا ہر سیریز میں ایک نیا ریکارڈ قائم کررہیہیں اور اگر سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز میں بھی وہ اپنا یہی سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 3-0 سے کلین سویپ کرتے ہیں تو وہ سابق کپتان سورب گنگولی کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔ہندوستان نے اسی برس سری لنکا کی سرزمین پر اس کے خلاف 9-0 سے تینوں طرز کی سیریز میں جیت حاصل کی تھی اور اب گھریلو سیریز میں بھی وہ جیت کی مضبوط دعویدار سمجھی جارہی ہے ۔ اگر ٹیم کوہلی کی کپتانی میں کلین سویپ کرتی ہے تو گنگولی کا 49 میچوں میں بطورکپتان 21 ٹسٹ جیتنے کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔فی الحال کوہلی نے29 ٹسٹ میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی کپتان کی ہے اور19 میں ٹیم کو کامیابی سے ہمکنارکیا ہے ۔ اس معاملے میں مہندر سنگھ دھونی ان سے آگے ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے60 میچوں میں سے27 میں فتوحات حاصل کی ہیں۔ اگر ہندوستان تین میں سے دو ٹسٹ سری لنکا کے خلاف جیت جاتا ہے تو کوہلی سابق کپتان گنگولی کے برابر آجائیں گے اور اگر انہوں نے کلین سویپ کیا تھا وہ ان سے آگے نکل جائیں گے ۔ہندوستانی ٹیم نے کوہلی کی قیادت میں لگاتار آٹھ ٹسٹ جیتے ہیں جن میں حال میں اس نے سری لنکا کو ہی اس کے گھر پر تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 3۔0 سے شکست دی۔ ہندوستان کے لئے سری لنکا کافی خوش نصیب رہا ہے اور سال2015 میں سری لنکا میں جیت کے بعد سے ہی اس نے مسلسل جیت حاصل کی ہیں۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور سری لنکا کو ٹسٹ میں شکست دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT