Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / کوہلی کے 200 رنز، اشوین کی سنچری انڈیا کا 566/8 پر ڈیکلریشن

کوہلی کے 200 رنز، اشوین کی سنچری انڈیا کا 566/8 پر ڈیکلریشن

انٹیگا ، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی نے آج ڈبل سنچری اور روی چندرن اشوین نے سنچری بنائی جس کی مدد سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ میں اپنی پہلی اننگز 566/8 پر ڈیکلیر کردی ہے۔ کوہلی نے صبح میں اشوین کو ساتھ لے کر انڈیا کی اننگز کو 302/4 سے آگے بڑھایا اور دونوں نے شاندار 168 رنز پانچویں وکٹ کیلئے جوڑے۔ ہندوستانی کپتان کوہلی نے چائے کے وقفے سے عین قبل 200 رنز مکمل کئے لیکن احیاء کے فوری بعد اسی اسکور پر شانن گیبرئل (2/65) کے خلاف آؤٹ ہوئے۔ کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد اشوین نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو استحکام بخشا اور رنز جوڑتے رہے۔ وہ 113 رنز بناکر کریگ براتھویٹ کا شکار ہوئے جنھیں آج تین وکٹیں ملے۔ لیگ اسپنر دیویندر بشو (3/163) آج کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔ ہندوستان نے 161.5 اوورز کھیلے۔ کوہلی نے آخری لمحات میں بولنگ کا فائدہ اٹھانے اننگز ڈیکلیر کردی۔

نارتھ ساؤنڈ ( انٹیگا) ۔ 22 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنا بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن بہ آسانی سنچری کے ساتھ اپنی ٹیم کا اسکور 302/4 پر پہونچادیا۔ یہ ان کی 12 ویں ٹسٹ سنچری بھی ہے ۔ کوہلی جو آج کے کھیل کے اختتام تک 143 رنز مکمل کرچکے تھے اوپنر شکھر دھون (84) رنز کے ساتھ بھاری اسکور بناتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے ایک مضبوط بنیاد رکھی ۔ ہندوستانی کپتان 42 ٹسٹ میچوں میں 3000 رنز مکمل کرچکے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر روی چندرن (22) کی رفاقت میں یہ دونوں اپنی ٹیم کیلئے 66 رنز بناتے ہوئے ناٹ آؤٹ رہے لیکن ہندوستان کے کھلاڑیوں کیلئے پہلا مرحلہ انتہائی خاموش اور سست رہا ۔ 27 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان سے وہ 72 رنز بناسکے لیکن کوہلی کے کریز پر پہونچتے ہی کھیل میں تیزی پیدا ہوگئی اور ہندوستان کے اسکور کا اوسط فی اوور 3.35 رنز پر پہونچ گیا ۔ میچ مسطح تھی اور کوہلی کی آمد کے بعد ویسٹ انڈیم کو اپنے ان مہمانوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں ملا ۔ کوہلی نے چائے کے وقفہ کے بعد 65 رنز پر اپنے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا اور اجنکیا رہانے (22) کے ساتھ اپنی ٹیم کیلئے مزید 57 رنز کا اضافہ کیا ۔ ایسا معلوم ہورہا تھا کہ شکھر دھون اور چیتیشور پجارا (116) کے آؤٹ ہونے کے بعد ان دونوں بیٹسمینوں نے کھیل پر گرفت کو مضبوط کرلیا تھا ۔ اک مرحلہ پر رہانے صرف پانچ رنز کے انفرادی اسکور پر شانن گیبرئیل (1-43) کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے ۔ تاہم بعد میں نائب کپتان نے کھیل پر قابو پالیا اور آؤٹ ہونے تک کوئی دوسرا موقع نہیں دیا اور 61 ویں اوور میں 200 رنز کی تکمیل کی ۔ ان دونوں نے رنز بنانے کا اطمینان بخش اوسط بھی برقرار رکھا اور اس کے پانچ اوور بعد دونوں نے 65 گیندوں میں 50 رنز کی رفاقت بھی مکمل کرلی ۔ بالخصوص اس مرحلہ پر کوہلی کافی مضبوط اور پراعتماد نظر آرہے تھے اور غالباً کارلوس بارتھ وائٹ (0-46) ہی انھیں کسی قدر پریشان کرسکے ، جس کے باوجود وہ کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ اس طرح دونوں ساجھیدار پورے اطمینان سے کھیل ہی رہے تھے کہ دیویندر بیشو (3-108) کی ایک گیند پر رہانے میڈوکٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ بیشو کی ہی ایک بہترین گیند پر مرلی وجئے (7) بھی آؤٹ ہوگئے تھے ۔ رہانے کے آؤٹ ہونے کے بعد جبکہ آج کا کھیل ختم ہونے کیلئے صرف 22 اوورس باقی رہ گئے تھے وردھیمان سہا کے بجائے روی چندرن اشون کو بیٹنگ کیلئے آتا دیکھ کر سب حیرت زدہ رہ گئے۔ جنھوں نے میدان میں اُترتے ہی چند اچھے شاٹس لگائے اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک وہ اپنے کپتان کوہلی کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

TOPPOPULARRECENT