Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی کے 9000 ونڈے انٹرنیشنل رن مکمل

کوہلی کے 9000 ونڈے انٹرنیشنل رن مکمل

ہندوستان کے چھٹویں بیٹسمین ، کپتان کو ایک اعزاز
کانپور ۔ /29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویراٹ کوہلی 9000 ونڈے انٹرنیشنل رنز بنانے والے چھٹویں ہندوستانی بن گئے ۔ انہوں نے آج یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کرنے والے ایک میچ میں یہ اپنے کیرئیر کا یہ سنگ میل طئے کیا ۔ کوہلی نے کھیل کے 37 ویں اوور میں گرینڈیوم کی گیند پر چھکا لگاتے ہوئے ونڈے کیرئیر کے 9000 رنز کی تکمیل کی ۔ مہندر سنگھ دھونی گزشتہ سال اس سنگ میل پر پہونچے تھے ۔ جہاں ان سے پہلے سچن تنڈولکر ، راہول ڈراویڈ ، سورو گنگولی اور محمد اظہرالدین پہونچ چکے تھے ۔ کوہلی مجموعی طور پر آج اپنا 202 ویں دوسری اننگز کھیلتے ہوئے 9000 رن کے نشانہ پر پہونچنے والے 19 ویں بیٹسمین بن گئے ۔ وہ اس مقام پر پہونچنے والے سب سے تیز رفتار بیٹسمین ہیں ۔ اس سیریز کے اوائیل میں ہندوستانی کپتان کوہلی نے اپنی 31 ویں ونڈے انٹرنیشنل سنچری بناتے ہوئے آسٹریلیا کے افسانوی کرکٹر رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑدیا تھا ۔ سچن تنڈولکر 49 سنچریز کے ساتھ سب سے زیادہ اور تیز رفتار سنچریاں بنانے والے بیٹسمین میں سرفہرست ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT