Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی ہندوستانی کپتان متھالی کو نہیں پہچانتے؟

کوہلی ہندوستانی کپتان متھالی کو نہیں پہچانتے؟

نئی دہلی۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اپنے ویمنز قائد متھالی راج سے بھی ناواقف نکلے۔ کوہلی نے بھی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ویمنز قائد متھالی راج کو مبارکباد دی لیکن ساتھ میں تصویر اوپنر پونم راوت کی لگا دی۔بعد میں اس پوسٹ کو ہی ہٹادیا۔ اسی سے اندازہ ہوتا ہے جس ملک کی مینز ٹیم کا کپتان ہی ویمنز ٹیم کی قائد کو نہیں جانتا وہاں پر عام شائق کیا جانتے ہوںگے۔ واضح رہے کہ متھالی راج نے آسٹریلیا سے میچ کے دوران ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں 6 ہزار رنز اسکور کرنے والی پہلی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا اور وہ اسطرح ویمنس ونڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بنی ہیں جس سے دنیا بھر میں انہیں سراہا جا رہا ہے اور مبارکبادی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT