Monday , February 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / کوہلی 120 سے زیادہ سنچریوں کے اہل:شعیب اختر

کوہلی 120 سے زیادہ سنچریوں کے اہل:شعیب اختر

نئی دہلی۔24 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے کہا کہ مصباح الحق نے 43 سال تک کرکٹ کھیلی ہے جب کہ ویراٹ کوہلی 44 برس تک کھیل سکتے ہیں اور اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو 100 کیا 120 سنچریاں بنا دیں گے۔سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ سچن تنڈولکر کی100 بین الاقوامی سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے کا اہل واحد کرکٹر کوہلی ہی ہے۔ 29 سالہ کوہلی نے سری لنکا سے رواں سیریز کے پہلے ٹسٹ میں کیریئر کی 50 ویں سنچری اسکور کی ہے وہ اب تک 18 ٹسٹ اور 32 ونڈے سنچریاں بنا چکے ہیں۔
گرچہ سچن تنڈولکر 24 برس کی عمر میں دنیا کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے تھے تاہم شعیب اختر نے کہاکہ کوہلی دورجدید کے عظیم کھلاڑی ہیں، وہ اب 50 سنچریاں اسکور کرچکے اور تنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے اہل واحد کھلاڑی ہیں۔یاد رہے کہ کوہلی کو بین الاقوامی کرکٹ میں ایک دہا پورا ہونے والا ہے اور وہ 61 ٹسٹ اور 202 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT