Thursday , December 13 2018

کوہیر منڈل میں دسویں جماعت کے شاندار نتائج

کوہیر۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایس ایس سی امتحانات کوہیر منڈل کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر ڈی انجیا نے بتایا کہ کوہیر میں 2014-15ء کے بہترین نتائج آئے ہیں جس میں 96% طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 563 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 543 نے کامیابی حاصل

کوہیر۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایس ایس سی امتحانات کوہیر منڈل کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ کوہیر منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر ڈی انجیا نے بتایا کہ کوہیر میں 2014-15ء کے بہترین نتائج آئے ہیں جس میں 96% طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 563 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 543 نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ضلع پریشد ہائی اسکول کویلی صد فیصد کامیاب دیگوال گرلز ریسیڈنشیل اسکول صدفیصد کامیابی بلال پور 98%، گرجواڑہ دیگوال 94 گڈگیارپلی 92 گورنمنٹ ہاسپٹل اسکول 91% کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارۂ سیاست کی جانب سے اُردو میڈیم اور انگلش میڈیم کے طلباء کو مفت کوئسچین بینک ماڈل پیپر دیا جارہا ہے، اس کی مدد سے بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔ روزنامہ سیاست کی تعلیمی خدمات کی انہوں نے بھرپور ستائش کی اور سیاست سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT