Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوہیر میں برقی کٹوتی سے عوامی زندگی متاثر

کوہیر میں برقی کٹوتی سے عوامی زندگی متاثر

کوہیر 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل میں غیر معلنہ برقی کٹوتی سے عوامی زندگی مشکل ترین دور سے گذر رہی ہے رات اور دن کے اوقات میں بجلی کب آتی ہے اور کب جاتی ہے کسی کو علم نہیں ہے حتی کہ متعلقہ عہدیدار بھی اس پر لا علمی کا اظہار کررہے ہیں برقی کٹوتی کا راست اثر عوامی زندگی پر پڑرہا ہے یہاں پر موسم گرما میں زیادہ تر باولیا

کوہیر 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل میں غیر معلنہ برقی کٹوتی سے عوامی زندگی مشکل ترین دور سے گذر رہی ہے رات اور دن کے اوقات میں بجلی کب آتی ہے اور کب جاتی ہے کسی کو علم نہیں ہے حتی کہ متعلقہ عہدیدار بھی اس پر لا علمی کا اظہار کررہے ہیں برقی کٹوتی کا راست اثر عوامی زندگی پر پڑرہا ہے یہاں پر موسم گرما میں زیادہ تر باولیاں خشک ہوجاتی ہیں عوام کو پینے کے پانی کیلئے بوند بوند کو ترسنا پڑرہا ہے بعض مقامات پر ٹینکروں کے ذریعہ سپلائی کیا جارہا ہے لیکن وہ بھی ناکافی ہے اس کے علاوہ یہاں عوامی زندگی شعبہ زراعت سے وابستہ ہے اس غیر معلنہ برقی کٹوتی کی وجہ سے لاکھوں روپئے کی فصلیں تباہ ہونے کے دہانے پر ہے رات کے اوقات میں برقی کٹوتی 4 تا 5 گھنٹے کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گرمی شدت اور مچھروں کی کثرت نے رات کی نیند حرام کردی ہے اس کا زیادہ اثر چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں پر پڑرہا ہے بچوں کی صحت متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا تلنگانہ کی عوام نئی حکومت سے کئی امیدیں لگائے رکھی ہے ابتدائی دور میں ہی حکومت سے عوام میں ناراضگی دن بدن اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے کہیں کسانوں کے قرضہ جات کو لیکر کہیں غیر معلنہ برقی کٹوتی لیکر چیر منسٹر مسٹر کے چندرا شیکھر راو نے تلنگانہ عوام سے سنہرا تلنگانہ بنانے کا وعدہ کیا ہے ۔ اس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تلنگانہ کی عوام کی بنیادی سہولتوں کو پورا کریں۔

TOPPOPULARRECENT