Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوہیر میں بورویل کا افتتاح

کوہیر میں بورویل کا افتتاح

کوہیر /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما میں دن بہ دن اپنے موقف میں زبردست شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔ گرمی کی شدت سے زیر زمین پانی سطح می ںکمی واقع ہو رہی ہے ۔ عوام کو پانی کیلئے مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یومیہ کوہیر منڈل میں صرف پینے کے پانی کیلئے تقریباً بورویلس کی کھدوائی عمل میں لائی جارہی ہے یا پھر قدیم بورویل کو دوبارہ ری بور کروایا جارہا ہے ۔ اس طرح کوہیر منڈل کے موضع دیگوال میں حکومت کی جانب سے ایک بورویلس کی کھدوائی عمل میں آئی ۔ بورویل میں اطمینان بخش پانی نکل آیا ہے ۔ اس بورویلس کا افتتاح جناب محمد عمیر احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر دیگوال کی عوام بالخصوص وارڈ نمبر 8 کی عوام نے بورویل کی کھدوائی پر اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر ٹی آر ایس ، محمد عبدالوحید ٹاون صدر کوہیر ، سید ریاض الدین دیگوال ولیج صدر رام کرشنا ریڈی ، اروند ریڈی ، بکا ریڈی ، ٹی آر ایس قائد ، رام داس سرپنچ ، دیگوال ، سرینواس گوڑ ، محمد اطہر احمد صدر ایم ڈی اے محمد عبدالحمید ، محمد عبدالقدیر سرپنچ منیار پلی ، محمد علیم الدین ، ظہیرالدین ، محمد جلال الدین وغیرہ موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT