Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کوہیر میں چیف منسٹر کے سی آر کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

کوہیر میں چیف منسٹر کے سی آر کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

کوہیر۔18فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل مستقر میں واقع ٹی آر ایس پارٹی دفتر میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے تلنگانہ ریاست مرد مجاہد مسٹر چندرا شیکھر راؤ چیف منسٹر کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے ان کی درازی عمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں محمد کلیم الدین ٹی آر ایس یوتھ لیڈر اور محمد عمر احمد نے ا

کوہیر۔18فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل مستقر میں واقع ٹی آر ایس پارٹی دفتر میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین نے تلنگانہ ریاست مرد مجاہد مسٹر چندرا شیکھر راؤ چیف منسٹر کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے ان کی درازی عمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں محمد کلیم الدین ٹی آر ایس یوتھ لیڈر اور محمد عمر احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ریاست کے ہر طبقہ کو خوش دیکھنا کے سی آر کا مقصد ہے ۔ مسلم اقلیتوں کیلئے جو وعدے کئے گئے ہیں وہ ایک کے بعد ایک پورا کررہے ہیں ۔ اس موقع پر محمد اطہیر احمد ‘ محمد عبدالوحید سابق ایم پی ٹی ‘ محمد عمر فاروق ‘ محمد شاہد مسعود ‘ محمد طاہر علی ‘ محمد غیاث الدین حاجی سیٹھ ‘ محمد ظہیر الدین سکندر ‘ محمد شفیع‘ یونس ‘ رام کرشنا ریڈی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT