Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کوہیر کے اسکول کی چھت گرنے سے دو طالبات زخمی

کوہیر کے اسکول کی چھت گرنے سے دو طالبات زخمی

طلبہ ،والدین و سرپرستوں میں تشویش کی لہر

کوہیر۔ 24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر میں قدیم بس اسٹانڈ پر واقع ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول کی چھت پوری طرح خستہ حال ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے اسکول کی چھت کا کچھ حصہ اچانک دوران تعلیم نویں جماعت کے دو طلبہ کے اوپر گرنے سے ایک لڑکی کو سر پر زبردست چھوٹ آئی ہے جس کو ظہیرآباد ہاسپٹل میں اسکیاننگ کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ طلبہ مارے خوف کے اسکول کی چھت کے نیچے بیٹھنے سے گریز کررہے ہیں۔ اسکول کی پوشیدہ حالت کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دی گئی تھی لیکن وہ کچھ ٹھوس قدم اٹھانے میں تاخیر کررہے ہیں۔ اب طلبہ اسکول کے کھلے میدان میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اگرچہ اس طرح زیادہ بارش ہوجائے گی تو پوری چھت گرنے کا اندیشہ ہے۔ ٹیچروں نے بتایا کہ چھت کے اوپر کئی دنوں سے صاف صفائی نہیں کی گئی۔ بارش کا پانی جمع ہونے سے چھت بوسیدہ ہوچکی ہے۔ اسکول میں جملہ 458 طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ اردو میڈیم، تلگو میڈیم اور انگلش میڈیم چھٹویں تا دسویں جماعت کے طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس حادثہ سے کوہیر کے عوام بالخصوص والدین و سرپرستوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ تعلیمات کی مبینہ لاپرواہی سے کوہیر کے عوام میں بے چینی و تشویش ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری حرکت میں آتے ہوئے اسکول کو کارکرد بنایا جائے۔ متاثرہ کلاس رومس کا عوام اور سیاسی قائدین کی جانب سے مشاہدہ کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT