Tuesday , April 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کوہ مولا علی میں ریمپ کی تعمیر کا جائزہ،ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین اور میر عنایت علی باقری چیرمین سٹ ون کا دورہ

کوہ مولا علی میں ریمپ کی تعمیر کا جائزہ،ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین اور میر عنایت علی باقری چیرمین سٹ ون کا دورہ

حیدرآباد۔21مارچ(سیاست نیوز) ڈپٹی میئر گریٹر حیدرآباد بابا فصیح الدین نے کوہ مولا علی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیرمن سٹ ون میرعنایت علی باقری ‘ کارپوریٹر ممتاز فاطمہ کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کے مقامی قائدین بھی موجود تھے ۔ بعدازاں انہوں نے کوہ مولاعلی پر واقعہ بارگاہ پر بھی حاضری دی ۔ جناب بابا فصیح الدین نے بتایاکہ کوہ مولاعلی پر حسب روایت یکم اپریل تا تین اپریل حضرت علی کرم وجہہ ؓ کے ولادت باسعادت جشن کی تیاریا ںکی جارہی ہیں۔ ۔ انہوں نے کہاک پچیس کروڑ کی لاگت سے یہاں پر ایک ریمپ تیار کیاجارہا ہے۔انہو ںنے خصوصی بجٹ کی اجرائی کے ذریعہ پچیس کروڑ کی لاگت سے ریمپ کی تعمیر کو منظوردی ہے۔انہوں نے کہاکہ جشن ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر بلدیہ کی جانب سے زائد برقی کا انتظام‘ عارضی عصری برقی کی سربراہی‘ زائرین کی سہولت کے لئے پینے کے پانی کا موثر انتظام‘ عارضی بیت الخلائوں کی تنصیب عمل میںلائی جائے گی ۔ جب کہ صفائی اور آہک پاشی کے کام بھی حسب ضرورت محکمہ بلدیہ کی جانب سے انجام دئے جارہے ہیںاو رمستقبل میںبھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT