Thursday , October 18 2018
Home / عرب دنیا / کویت، ترکی فوج کے مابین 2019دفاعی منصوبہ پر دستخط

کویت، ترکی فوج کے مابین 2019دفاعی منصوبہ پر دستخط

کویت سٹی ،11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کویت اور ترکی کی فوج نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے 2019دفاعی تعاون کے منصوبہ پر دستخط کئے ہیں۔کویت کی خبررساں ایجنسی کے یو این اے نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان چہارشنبہ کو اس معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ کویتی فوج کے مورل گائڈینس کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم آہنگی قائم کرنے ، تجربے کو اشتراک کرنے اور کوششوں کو یکجا کرنے اور متحدہ تال میل کو آگے بڑھانے کے مقصد سے یہ معاہدہ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT