Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کویتا کا اچانک اقلیتی اسکول کا دورہ

کویتا کا اچانک اقلیتی اسکول کا دورہ

رکن پارلیمنٹ کی بچوں سے ملاقات اور سہولیات کا مشاہدہ
حیدرآباد 4 مارچ ( آئی این این ) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے آج نظام آباد میں اچانک تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول کا معائنہ کیا ۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد نے ضلع کلکٹر اور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس بھی منعقد کیا ۔ بعد ازاں وہ انا گرام میں اسکول کا اچانک معائنہ کرنے روانہ ہوگئیں۔ انہوں نے طلبا کے ساتھ بات چیت کی اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا شخصی طور پر جائزہ لیا ۔ انہوں نے کچن میں غذائی اشیا کے معیار کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کچھ دیر طلبا کے ساتھ وقت گذارا اور انہیں تعلیم کی اہمیت سے واقف کروانے کی کوشش کی ۔ کہا گیا ہے کہ طلبا نے بھی رکن پارلیمنٹ کویتا سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ طلبا نے کچھ نظمیں سنائیں اور اپنی نوٹ بکس بھی انہیں دکھائیں۔ کویتا نے طلبا سے یہ وعدہ لیا کہ وہ اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے محنت سے تعلیم حاصل کرینگے ۔ کویتا نے بعد ازاں مختلف مسائل پر نمائندگی کیلئے رجوع ہونے والے افراد سے ملاقاتیں کیں اور ان سے خطاب بھی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT