Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / کویتی رکن مقننہ خواتین کے تیراکی کے لباس پر مکمل امتناع کے خواہاں

کویتی رکن مقننہ خواتین کے تیراکی کے لباس پر مکمل امتناع کے خواہاں

منامہ5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کویت کا ایک رکن مقننہ چاہتا ہے کہ تیراکی کے لباس پر مکمل امتناع عائد کردیا جائے ۔ رکن پارلیمنٹ حمدان العزمی نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے نامناسب تیراکی کے لباسوں پر سوئمنگ پولس اور ہوٹلوں میںمکمل امتناع عائد کیا جائے تا کہ عریانیت کی روک تھام ہو ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک اپنی برادری کا ایسے منفی رجحانات کے خلاف تحفظ کریں ۔ روزنامہ گلف نیوز کے بموجب انہوں نے خواہش کی کہ سخت قواعد و قوانین مقرر کئے جائیں تاکہ صنف مخالف کے سوئمنگ پولس پر ملاقات روکی جاسکے اور عوامی مخرب اخلاق سرگرمیوں کا انسداد ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کو سزا دی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT