Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / کویتی شہری اور اس کا بیٹا صحراء میں پیاس سے دم توڑ گئے

کویتی شہری اور اس کا بیٹا صحراء میں پیاس سے دم توڑ گئے

کویت ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں حفر الباطن کے صحراء میں پیاس سے دم توڑ جانے والے کویتی شہری اور اس کے بیٹے کی لاشیں مل گئی ہیں۔ مملکت میں “عون” سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ہفتے کے روز بتایا کہ کویتی شہری کی گاڑی گہری ریت میں پھنس گئی تھی جس کے بعد شدید گرمی کے نتیجے میں باپ اور بیٹا اپنی جان گنوا بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق 30 سالہ کویتی شہری فرج آل دراج اور اس کا 9 سالہ بیٹا سالم ٹویوٹا جیپ میں سعودی عرب کے مشرقی صوبے اور کویت کے درمیان ہائی وے پر سفر میں تھے۔ اس دوران سعودی عرب کے ضلع حفر الباطن کے گاؤں القلیب کے نزدیک وہ راستہ بھٹک گئے اور ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔کویتی شہری اور اس کے بیٹے کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی جبکہ تعزیت کی مجلس کویت کے علاقے الظہر میں منعقد ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT