Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / کویت ایئر پورٹ پر امریکی باشندہ اسلحہ سمیت گرفتار

کویت ایئر پورٹ پر امریکی باشندہ اسلحہ سمیت گرفتار

کویت سٹی ، 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت ایئر پورٹ کے باہر پولیس نے ایک امریکی باشندے کو ایم 16 رائفل اور پانچ خالی میگزین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی باشندہ اپنے وطن جانے کیلئے جب ائیر پورٹ پہنچا تو پہلی سکیورٹی چیک پوائنٹ پر اسکیاننگ کے دوران اس کے بیاگ سے ایک ایم 16 رائفل اور پانچ خالی میگزی

کویت سٹی ، 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت ایئر پورٹ کے باہر پولیس نے ایک امریکی باشندے کو ایم 16 رائفل اور پانچ خالی میگزین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی باشندہ اپنے وطن جانے کیلئے جب ائیر پورٹ پہنچا تو پہلی سکیورٹی چیک پوائنٹ پر اسکیاننگ کے دوران اس کے بیاگ سے ایک ایم 16 رائفل اور پانچ خالی میگزین برآمد کر لئے۔ پولیس نے امریکی شہری سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر کے جلیب الشویخ پولیس اسٹیشن میں مزید تفتیش کیلئے منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی اسمگلر کے خلاف باقاعدہ طور پر غیر قانونی طریقہ سے اسلحہ اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT