Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / کویت میں گھریلو ملازمین کو راحت، کم سے کم تنخواہ فی ماہ 60 دینار

کویت میں گھریلو ملازمین کو راحت، کم سے کم تنخواہ فی ماہ 60 دینار

کویت سٹی۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کویت خلیجی ممالک کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے وہاں کام کرنے والے ہزاروں ایشیائی خادموں اور خادمائوں کے لئے کم سے کم تنخواہ کا ایک جدول تیار کیا ہے جس سے یقینی طورپر ملازمین کو راحت ملے گی۔ وزیر داخلہ شیخ محمد خالد الصباح کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق کم سے کم تنخواہ 60 دینار مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ آجروں کی صوابدید پر منحصر ہے۔ اس طرح اب ماہانہ 60 دینار کے ساتھ ملازمین کا استحصال نہیں ہوگا۔ تنخواہ کے علاوہ ایسے ملازمین کے لئے دیگر مراعات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح اب خلیجی ممالک میں کویت ایسا پہلا ملک بن گیا ہے جو گھریلو ملازمین کی فلاح و بہبود کے بارے میں سوچ رہا ہے اور ان کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے کی جانب پیشرفت کررہا ہے۔ اسی دوران ہیومن رائٹس واچ نے بھی حکومت کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے اور دیگر ممالک سے بھی خواہش کی ہے کہ وہ کویت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گھریلو ملازمین کے استحصال کا سلسلہ بند کریں۔

TOPPOPULARRECENT