Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / کویت میں ہندوستانی ملازمہ کو اذیتیں دینے آجر کیخلاف پولیس میں شکایت

کویت میں ہندوستانی ملازمہ کو اذیتیں دینے آجر کیخلاف پولیس میں شکایت

دبئی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں گھریلو کام کاج کرنے والی ایک ہندوستانی ملازمہ نے اپنے آجر کے خلاف اسے جسمانی اذیتیں پہنچانے کی شکایت درج کروائی ہے۔ ہندوستانی ملازمہ کی پیشانی پر ایک بڑازخم اور ہاتھوں پر بھی خراشوں کے نشانات ہیں۔ ٹائمز کویت نے پولیس کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔ مذکورہ ہندوستانی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اذیت پہنچانے والے آجر کی بہن کو ہندوستانی ملازمہ سے ہمدردی پیدا ہوگئی اور اس نے علاج کیلئے اسے ہاسپٹل منتقل کیا۔ بعدازاں ہندوستانی ملازمہ نے کویت میں ہی برسرکار اپنے بھائی سے رابطہ قائم کیا جس نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی۔ متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ پہلے ہی پولیس کے حوالے کی جاچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT