Saturday , January 20 2018
Home / عرب دنیا / کویت میں ہندوستانی ورکرس کی اُجرتوں میں اضافہ

کویت میں ہندوستانی ورکرس کی اُجرتوں میں اضافہ

دوبئی۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کویت میں برسرکار اپنے ورکرس کی کم سے کم تنخواہوں کے جدول پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں لیبر مارکیٹ کی صورتِ حال کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق فوری اثر کے ساتھ ہوگا۔ کویت میں موجود ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے کل جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستانی ور

دوبئی۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کویت میں برسرکار اپنے ورکرس کی کم سے کم تنخواہوں کے جدول پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں لیبر مارکیٹ کی صورتِ حال کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق فوری اثر کے ساتھ ہوگا۔ کویت میں موجود ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے کل جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہندوستانی ورکرس جو کویت میں برسرروزگار ہیں، ان کی کم سے کم رینیول اُجرتوں 100 کویتی دینار ماہانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی ہندوستانی روپوں میں قدر 20,850 روپئے ہوتی ہے۔ اُجرتوں کی موجودہ شرح (ہندوستانی ورکرس، تیکنیکی اور غیرتیکنیکی ؍ فارم ورکرس) جو خانگی شعبوں میں کام کرتے ہیں ( ویزا نمبر 18)، ماہانہ 70 کویتی دینار تا 80 کویتی دینار ہے جس کی ہندوستانی روپوں میں قدر بالترتیب 14,600 روپئے اور 16,685 روپئے ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT