Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / کویت ورلڈ کپ کے مقابلوں کی میزبانی کا خواہاں

کویت ورلڈ کپ کے مقابلوں کی میزبانی کا خواہاں

کویت۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) کویت نے قطر میں مجوزہ 2022 فٹبال ورلڈکپ کے چند مقابلوں کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت نے بھی قطر میں 2022 فٹبال ورلڈکپ میچز کی چند میچز کی میزبانی کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ کویت اور قطر کے حکام کی اس حوالے سے ملاقات بھی ہوچکی ہے، جس میں کویت نے قطر کو میگا ایونٹ کے چند مقابلوں کی میزبانی کرنے کی تجویز پیش کی، اس بابت کسی بھی فیصلے پر فیفا کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT