Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / کویت پارلیمنٹ تحلیل

کویت پارلیمنٹ تحلیل

کویت ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امیر کویت نے شاہی فرمان کے ذریعہ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملک میں تیل کی گھٹتی قیمتوں پر سکیورٹی کے بڑھتے حالات کے بعد تیل کی دولت سے مالا مال ملک میں عاجلانہ انتخابات کی راہ ہموار کی گئی ہے ۔ امریکہ کے مضبوط حلیف ملک کویت کی پارلیمنٹ کی میعاد پوری نہیں ہوسکی۔ ارکان پارلیمنٹ کو 2013 ء کے انتخابات میں منتخب کیا گیا تھا ۔ کویت کے دستور کے آرٹیکل 107 کے تحت علاقہ کی صورتحال اور سکیورٹی کے بڑھتے چیلنجس کی وجہ سے پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT