Tuesday , August 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / کویت پر عائد فیفاکی پابندی برخاست

کویت پر عائد فیفاکی پابندی برخاست

کویت۔8 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) عالمی فٹبال اسوسی ایشن کی جانب سے کویت فٹبال اسوسی ایشن پر انٹرنیشنل فٹبال میچوں میں کھیلنے پر لگائی گئی پابندی اٹھا لی ہے۔ فیفا کے صدر سوئس نژاد اٹالین جیانی انفٹینو کے حالیہ دورہ کویت کے دوران فیفا کی جانب سے یہ اعلان کیا ہے۔ کویت فٹبال اسوسی ایشن عالمی فٹبال کے طے شدہ ضابطہ نمبر14اور 19پر پوری نہیں اتر رہی تھی۔ فیفا کے ترجمان کے مطابق کویت کی پارلیمنٹ نے فٹبال کیلئے اب ایسے ضابطے مرتب کئے ہیں جو عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کے قوانین کے عین مطابق ہیں۔ واضح رہے کہ فیفا کی جانب سے اکتوبر 2015 میں کویت پر بین الاقوامی فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ سے کویت عالمی فٹبال کپ 2018ء روس کے لئے کوالیفائنگ راونڈ میں بھی شرکت نہیں کر سکا تھا اور اسی حوالے سے کویت 2019 ء کے ایشین گیمز میں بھی حصہ نہیں لے سکے گا کیونکہ ایشین کپ میں حصہ لینے والی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ سے منسلک تھیں۔ یاد رہے کہ 2016 ء کے اولمپکس میں کویت کے دستے نے آزادانہ طور پر حصہ لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT