Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کویت کا اولمپک کمیٹی کے خلاف مقدمہ

کویت کا اولمپک کمیٹی کے خلاف مقدمہ

کویت سٹی ۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام )کویت نے اولمپک کمیٹی کی اپنی رکنیت معطل ہونے پر انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کیخلاف سوئس کورٹ میں ایک ارب ڈالرس ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔خیال رہے کہ آئی او سی اور فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا نے رکنیت معطل کرنے کی وجہ کویت میں ایسے قوانین کی موجودگی بتائی ہے جن کی مدد سے حکومت کو کھیلوں میں مداخلت کی اجازت مل جاتی ہے۔کویتی حکام نے کہا ہے کہ آئی او سی نے ان پر بغیر مناسب تحقیقات کے پابندی عائد کی ہے جس کے باعث شاید وہ اگست میں ہونے والے ریو اولمپکس میں بھی شرکت نہ کر پائے۔ وزیرِ اطلاعات شیخ سلمان کے مطابق کویت کو انٹرنیشنل اسپورٹس میں شمولیت سے روکنا غیرمنصفانہ ہے۔ابتدا ء  سے ہی کویت نے کوشش کی ہے کہ آئی او سی سے اسے نکالا نہ جائے۔ اس سلسلے میں اس نے تعاون کا راستہ بھی اپنایا تاہم وہ کام نہ آیا۔

TOPPOPULARRECENT