Wednesday , December 12 2018

کویت کا شامی راحت کاری امداد میں 249.5 ملین ڈالر کا عطیہ

اقوام متحدہ ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کویت 249.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانیت نواز اداروں کو دے رہا ہے تاکہ شامی بحران کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔ اقوام متحدہ دفتر برائے ارتباط امور بنی نوع انسانی نے کل اعلان کیا تھا کہ یہ فنڈز اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایجنسیوں اور خانگی گروپوں کو دیئے جائیں گے۔ کویت ریڈ کراس

اقوام متحدہ ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کویت 249.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانیت نواز اداروں کو دے رہا ہے تاکہ شامی بحران کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔ اقوام متحدہ دفتر برائے ارتباط امور بنی نوع انسانی نے کل اعلان کیا تھا کہ یہ فنڈز اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایجنسیوں اور خانگی گروپوں کو دیئے جائیں گے۔ کویت ریڈ کراس و دیگر کو بھی 45 ملین ڈالر کا عطیہ دے رہا ہے۔

کینیا میں دہشت گرد حملوں کے بعد 3000 افراد گرفتار
نیروبی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے ایک عہدیدار نے کہا ہیکہ دہشت گرد حملوں کی ایک لہر کے بعد شروع کی گئی سیکوریٹی کارروائی کے نتیجہ میں گذشتہ 4 دن کے دوران 3 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان مسعود میون ای نے کہا کہ گرفتار شدگان کی سیکوریٹی اداروں کی جانب سے ترقی کی جارہی ہے۔ بے قصوروں کو رہا کیا جارہا ہے لیکن انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 447 افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کارکنوں نے سیکوریٹی کارروائی مذمت کی اور کہا کہ اس مہم کے دوران صرف صومالی شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT