Wednesday , December 12 2018

کویت کی آبادی 4 ملین سے تجاوز ، 3 ملین سے زیادہ غیرملکی

کویت۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی کُل آبادی 4 ملین 588 ہزار 148 ہوگئی۔ ان میں سے کویتی شہریوں کی تعداد ایک ملین 385 ہزار 960 ہے۔ اس طرح ملک کو مجموعی آبادی میں غیرملکیوں کی تعداد 3 ملین 202 ہزار 188 ہے۔ کویتی محکمہ شماریاں کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 6 لاکھ 80 ہزار غیرملکی گھریلو ملازمین ہیں۔ غیرملکی آبادی میں 52% کا تعلق خلیجی ریاستوں سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT