Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / کویت کے ممتاز اپوزیشن لیڈر مسلم البراک قید سے رہا

کویت کے ممتاز اپوزیشن لیڈر مسلم البراک قید سے رہا

کویت ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی ایک سرکردہ اپوزیشن شخصیت مسلم البراک کو خلیج عرب کی اس چھوٹی سی امارات میں ایک سخت تقریر کے دوران امیر کی توہین پر دو سالہ قید کی تکمیل پر آج رہا کردیا گیا۔ اس موقع پر 61 سالہ مسلم البراک کے سینکڑوں حامیوں نے کویت سنٹرل جیل کے باہر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں انہیں کاروں کے ایک بڑے جلوس کی شکل میں ان کے گھر پہنچایا گیا۔ براک نے 2012ء میں پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران امیر شیخ صباح الاحمد سے کہا تھا کہ وہ ملک کو تاریکی میں نہ ڈھکیلیں کیونکہ نئے انتخابی قوانین کے سبب کویت ایک آمرانہ مملکت میں تبدیل ہورہا ہے۔ مسلم البراک کویت کے ایک انتہائی مقبول رکن پارلیمنٹ رہے ہیں جو حلقہ فردوس ؍ جلیب الشیوخ سے چھ مرتبہ منتخب ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT